فلسطین کے علاقے رفح میں سمندر میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی شہریوں پر مصری فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ماہیروں کے امور کے نگران نزار عیاش نے بتایا کہ مصری فوج کی فائرنگ سے ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے فلسطینی شہری کی شناخت احمد کمال ابو محسن کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے غزہ میں ابو یوسف النجار اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
عیاش نے بتایا کہ مصری فوج نے الصدر کے علاقے میں فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ جارحانہ انداز میں میں کی گئی۔