تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد نے القسام انجینیر’محمد الزواری‘ کے مجرمانہ قتل کے واقعے کے بعد صفاقس شہر کے گورنر الحبیب شواط اور شہر کی نیشنل سیکیورٹی کے صوبائی ڈائریکٹر الحبیب حیدر اور صفاقس کے سیکیورٹی طیف محمد الصغیر کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
خیال رہے کہ تیونس کے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کو جنوبی شہر صفاقس میں ان کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ الزواری جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا اہم رکن تھے اور جماعت کے ’ابابیل‘ ڈرون طیاروں کے خالق تھے۔
حماس نے الزام عاید کیا ہے کہ الزواری کے کی شہادت میں اسرائیل کا بدنام زمانہ خفیہ ادارہ موساد ملوث ہے۔ اسرائیل نے بالواسطہ طور پر اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تیونس کی پولیس نے الزواری کے قتل کے شبے میں ایک خاتون سمیت 10 افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔
تیونسی وزیرداخلہ الھادی المجدوب کا کہنا ہے کہ الزواری کے قتل کا منصوبہ گذشتہ جون میں عرب نژاد دو یورپی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔