فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح تصادم میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ صہیونی فوج نے جوابی کارروائی میں تلاشی کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے آدھی رات کو مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے صہیونی فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی فوج نے ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران جابر ابو حمادہ نامی شہری کے گھر پرچھاپے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کو درمیانے اور دوسرے کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔
صہیونی فوج کی دراندازی کے دوران امدادی ادارے ہلال احمر فلسطین کی ایمبولینسوں کو اور دیگر گاڑیوں کو بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ چاروں شہری آپس میں دوست ہیں۔
حراست میں لیے گئے چاروں شہریوں کی شناخت حسام حسان حنون، اسامہ ریاض، ریاض خلیف ، حکم محمد خلیف اور اسعد ریاض خلیف کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں بھی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔ دورا کے مام پر صہونی فوج نے حسن الفسفوس نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے خود کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔