اسرائیلی پارلیمنٹ کی مالیاتی کمیٹی نے گذشتہ روز آئندہ دو سال کے لیے نئے بجٹ کی منظوری دی ہے۔ سال 2017ء کے لیے سالانہ بجٹ کی رقم 4 کھرب، 46 ارب اور 800 ملین شکل کی رقم منظور کی گئی ہےجب کہ سنہ 2018ء کےلیے 4 کھرب 60 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو سال کے الگ الگ بجٹ کی منظوری کے لیے مالیاتی کمیٹی میں پہلی، دوسری اور تیسری رائے شماری کی گئی۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر پارلیمنٹ دو سالہ بجٹ کی حتمی منظوری دینے کے لیے رائے شماری کرائے گی۔