جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالتوں کا فیصلہ نظرانداز، فلسطینی اسیرکی رہائی سے انکار

بدھ 21-دسمبر-2016

اسرائیلی فوج نے عدالتوں کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سابق اسیر فلسطینی کی رہائی انکار کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر نایف حسین شوامرہ کو سنہ 2010ء میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے دوران رہا کیا گیا تھا مگر صہیونی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعد ازاں انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

نایف حسین شوامرہ کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے سے ہے۔ اسرائیل کی متعدد عدالتوں نے اسیر شوامرہ کی رہائی کے احکامات صادر کر رکھے ہیں مگر اس کے باوجود صہیونی فوج انہیں رہا کرنے سے انکاری ہے۔

اسیر شوامرہ کی رہائی کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی تھی مگر صہیونی انٹیلی جنس ادارے شاباک اور فوج نے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی