سال 2016ء میں دنیا بھرمیں خانہ جنگیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے ساتھ اہل صحافت بھی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دیتے رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران شام میں 19 صحافیوں سمیت 57 صحافی جاں بحق ہو گئے تھے۔
صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’رپورٹر ود آؤٹ باؤنڈریز‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوا ہے۔ اس حوالے سے شام ’جہنم‘ ثابت ہوا ہے جہاں 19 صحافی اپنی جانوں سے گئے۔ اس کے بعد افغانستان میں 10، میکسیکو میں 9، عراق میں سات اور یمن میں پانچ صحافی جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران نو بلاگر[نامہ نگار] آٹھ میڈیا معاون ورکر جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں ابلاغی اداروں سے وابستہ 74 افراد جاں بحق ہوئے۔
سنہ 2015ء میں 67 صحافی جاں بحق ہوئے تھے۔