جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان 20 ماہ کے بعد اسرائیلی عدالت سے رہا

بدھ 21-دسمبر-2016

اسرائیلی حکام نے زیرحراست ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو 20 ماہ قید کے بعد رہا کردیا۔ رہائی پانے والے فہمی موسیٰ راتب ھیمونی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے اسیر ھیمونی کو 25 مئی 2015ء کو  گرفتار کیا تھا۔

فہمی ھیمونی کو بیس ماہ کے دوران ریمون، جزیرہ نماالنقب اور دوسری جیلوں میں قید رہے۔ ان پراسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری سمیت متعدد دیگر الزامات عاید کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی