قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں گذشتہ روز ایک جامع مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔ قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیت لحم کے مشرق میں واقع جامع مسجد کو اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی تعمیر مقامی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں دیوار فاصل کے مندوب حسن بریجیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اور سول انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ المعصرہ کالونی میں واقع جامع مسجد شہید ایھاب حبیب بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی ہے۔ اسے کسی بھی وقت مسمار کیا جاسکتا ہے۔
حسن بریجیہ کا کہنا ہے کہ مسجد ایھاب شہید حبیب فلسطینی اسلامی اوقاف کی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔ 500 مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی مسجد کو خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کے لیے صہیونی انتظامیہ متعدد بار نوٹس جاری کرچکی ہے۔
حسن بریجیہ نے مسجد کو شہید کیے جانے کی صہیونی دھمکی کو مذہبی امور میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔