مصر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے فضائیہ اور نیول فورس کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے فوجی عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے نیول فوج کے سربراپ ایڈمرل اسامہ ربیع کو ہٹا کر احمد خالد سعید کو نیا نیول چیف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے سربراہ جنرل عبدالمنعم التراس کو ہٹا کر ان کی جگہ جنرل علی فہمی کو نیا فضائی سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔
صدر السیسی نے جنرل التراس کو جمہوریہ مصر کے ملٹری مشیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ جنرل اسامی ربیع کو نہر سویز اتھارٹی کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔