جمعه 15/نوامبر/2024

61 یہودی آباد کاروں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

پیر 19-دسمبر-2016

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  کل اتوار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوارکے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 61 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں’باب السلسلہ‘اور باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کے ہمراہ یہودی ربی بھی موجود تھے جوانتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول پر اپنا مذہبی حق جتلانے کے لیے انہیں تلمودی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی آڑ میں عالم اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہودیوں کے قبضے کی مہم چلا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہودی آبادکاروں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں بالخصوص مراکشی دروازے کو محاصرے میں رکھا تھا اور فلسطینی نمازیوں کو اس دروازے کی طرف جانے سے سختی سے منع کردیا گیا تھا۔ یہودی آبادکاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی