فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں فلسطینی اتھارٹی کے نقاب پوش اہلکاروں نے انجینیرنگ کالج کے ایک طالب علم کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے چارنقاب پوش اہلکاروں نے سلفیت شہر سے ایک کارروائی کے دوران انجینیرنگ کے طالب علم ھمام فتاش کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ھمام فتاش کو جامعہ النجاح کے انجینیرنگ کالج کے مرکزی گیٹ سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لیا اور پولیس کی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پرکی طرف لے گئے۔