اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مسمارکرنے کی تیاری شروع کی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ہدایت پر آئندہ ہفتے فلسطینیوں کے دسیوں مکانات مسمار کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ایسے تمام گھر جو اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں تھے کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے فلسطینیوں کے غیرقانونی مکانات کی مسماری کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کررکھا تھا۔ اب اس پرعمل درآمد شروع کیاجا رہا ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران وادی عارہ، ام الفحم، المثلث، بیت المقدس اور جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کے غیرقانونی قرار دیے گئے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 47 مکانات کی نشاندہی کی ہے جو فلسطینیوں نے مقامی اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے ہیں۔