جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہید، دو زخمی

اتوار 18-دسمبر-2016

قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج اتوار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ریما کے مقام پر ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے انیس سالہ احمد حازم عطا الریماوی کو گولیاں ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق بیت الریما کے  نواحی علاقے الصدر میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران نہتے فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران قابض فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں عطا الریماوی اور دو دیگر فلسطینی زخمی ہوگئے۔ الریماوی کو رام اللہ میں شہید یاسرعرفات اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے دو فلسطینی براہ راست فائرنگ جب کہ ایک شہری دھاتی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ شہید فلسطینی احمد سابق فلسطینی اسیر حازم الریماوی کا بیٹا ہے۔ حازم الریماوی ساڑھے چودہ سال اسرائیلی جیل میں قید رہنے کے بعد تین ماہ قبل رہا  ہوئے تھے۔

یکم اکتوبر 2014ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک 269 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء انتفاضہ میں سوڈان اور اردن کے شہری بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی