قابض صہیونی فوج نے کچھ ہی عرصہ قبل رہا کیے گئے ایک فلسطینی نوجوان کو دوبارہ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسیر 23 سالہ صلاح الدین الطیطی کئی امراض کا شکار ہیں اور ان کے دونوں گردے بھی ختم ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الطیطی کو گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد الخلیل شہر لوٹ رہے تھے کہ انہیں ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الطیطی کئی خطرناک اور مہلک امراض کا شکار ہیں۔ ان کے دونوں گردے ختم ہوچکے ہیں۔ گردوں کے امراض کے علاج کے لیے جلد ہی اسے مصر روانہ ہونا تھا۔
خیال رہے کہ صلاح الدین الطیطی تین سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ کچھ ہی عرصہ پیشتر الطیطی کو رہا کیا گیا تھا۔