چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصرنے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ تین روز کے لیے کھول دی

ہفتہ 17-دسمبر-2016

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو آج سے تین روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ حکام کا کہنا ہے کہ مصری بارڈر حکام کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ  ہفتے ، اتوار اور سوموار کے ایام میں  رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ گذرگاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے خواہش مند رجسٹرڈ افراد کے سفر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کے پاس موجود فہرست کے مطابق غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بھی تین دن کے لیے رفح گذرگاہ کھول دی تھی جس کے دوران تین لزار 555 فلسطینی شہری غزہ میں داخل ہوئے جب کہ دو ہزار 53 فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی