تیونس کے اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ تیونس میں فضائیہ کے ایک انجینیر کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ اس قتل کی ذمہ دار ہے۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تیونس کے صفاقس شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فضائیہ کے انجینیر اور یونیورسٹی کے سرکردہ پروفیسر محمد الزواری فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تیونسی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد ملوث ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق الزواری کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کار میں سوار ہو رہے تھے۔ وہ ابھی اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے ہی تھی کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق 49 سالہ تیونسی فضائیہ کا انجینیر ایک عرب ملک میں انجینیر کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ایک شامی نژاد خاتون سے شادی کی تھی اور وہ اس وقت ایک نجی کمپنی میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔
تیونس کے سینیر صحافی برھان بسیس کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ الزواری کو صہیونی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹوں نے قتل کیا ہے۔