اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک فلسطینی خاتون 29 سالہ عطایا ابو عیشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو عیشہ کا تعلق شمالی بیت المقدس کے شہر کفر عقب سے ہے۔
ابو عیشہ پر الزام ہے کہ اس نے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ برس دسمبر میں باب العامود کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوک کی وحشیانہ کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بیشتر پر اسرائیلی فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا۔