اسرائیلی وزیر مواصلات نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ شام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان کو صہیونی ریاست میں شامل کیا جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیرمواصلات ’یسرائیل کاٹز‘ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے ساتھ تنازع حل کیا جا سکتا ہے۔ وادی گولان پر اسرائیل کی بالادستی تسلیم کی جائے اور اس کے ساتھ فلسطینیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لاحق سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں وادی گولان پر اسرائیل کی بالا دستی کا قیام ضروری ہے۔ وادی گولان پر پر اسرائیل کا کنٹرول اخلاقی اور سیکیورٹی طور پر اسرائیل کا حق ہے۔
اسرائیلی وزیر مواصلات نے مقبوضہ وادی گولان میں یہودی آباد کاروں کی تعداد میں اضافے کے لئے اقدامات کرے اور چند برسوں کے اندر اندر وادی گولان میں وادی گولان میں ایک لاکھ یہودی آباد کیے جائیں۔