کویت کی حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی تردید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجار اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے سعودی عرب اور منحرف سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان مفاہمت کی کوشش نہیں کی۔
ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے یمن کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ یمن کے بحران کے سیاسی حل کے پرزور حامی ہیں۔ یمن کی وحدت، سالمیت، سلامتی کو یقینی بنانے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے الجاراللہ کا کہنا تھا کہ کویت نے یمن کے متحارب گروپوں کے درمیان مفاہمت اور مصالحت کی بھرپور کوشش کی ہے تاہم تین ماہ کی مسلسل مذکراتی کوششوں کےباوجود وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔