شنبه 03/می/2025

جسٹس عماد سلیم اسعد عبداللہ فلسطینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جمعہ 16-دسمبر-2016

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے جسٹس سامی صرصور کی جگہ جسٹس عماد سلیم اسعد عبداللہ سعد کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’وفا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر عباس نے اپنے مقرب عہدیداروں سے صلاح مشورے کے بعد جسٹس عماد سلیم عبداللہ کو جوڈیشل کونسل کا چیئرمین اور سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بعض اختلافات کی بناء پر 12 اکتوبر کو جسٹس سامی صرصور کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی جگہ جسٹس عماد سلیم کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں اور شہری حقوق پرنظر رکھنے والے گروپوں نے 24 اکتوبر کو انکشاف کیا تھا کہ جسٹس سامی صرصور سے ان کےحلف اٹھانے سے قبل ہی ان سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی