قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے والی ایک فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نجی اسلحہ ساز فیکٹری پکڑی ہے۔ جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں اذنا کے مقام سے قبضے میں لی گئی فیکٹری سے M16 رائفل، بندوق کی گولیاں اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔