قابض صہیونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور بزرگ سیاست دان حسنی البورینی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود توڑپھوڑ کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس حکام کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ قصبے میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ البوری کی گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں تلاشی کی آڑ میں سامان کی توڑپھوڑ کی اور لوٹ مار کی گئی۔
رکن پارلیمنٹ کے بیٹے انس البورینی نے بتایا کی صہیونی فوج ایک گھنٹے تک ان کے گھر میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کرتی رہی۔ واپسی پرقابض فوجیوں نےایک نوٹس بھی چھوڑا ہے جس میں حسنی البورینی کو سیکیورٹی حکام کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ کارروائی کے وقت حسنی البورینی گھر پرنہیں تھے۔
ادھر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گھس کر تلاشی کا سلسلہ روع کیا۔ چھ گھروں کی تلاشی کے دوران مرشود خاندان کے متعدد افراد کو زدو کوب کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول اور لطفی مرشود نامی شہری کے گھر میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی۔
صہیونی فوج نے اسیر فلسطینی ریاض مرشود، حسن مرشود، ابو راشد مرشود اور ابو باسم مرشود کےگھروں پر بھی چھاپے مارے۔