جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں سے یکجہتی،12 ملکوں میں مظاہرے

بدھ 14-دسمبر-2016

اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کی باز گشت فلسطین سے نکل کر دنیا کے دوسرے ملکوں تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ایک درجن ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے، ریلیاں اور جلسے جلوسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر منگل کو عالمی یوم اسیران کی مناسبت سے دنیا کے بارہ ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے منعقد ہوئے۔

کلب کے چیئرمین قدورہ فارس نے بتایا کہ گذشتہ روز اسپین، امریکا، برازیل، ارجنٹائن، کولمبیا، جاپان، کینیڈا، فرانس، جنوبی افریقا، کیوبا اور چلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔

فارس نے کہا کہ دنیا کے بارہ ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسئلہ فلسطین اب صرف فلسطین تک محدود مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی