چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کا مسجد پر دھاوا ، لاؤڈ اسپیکر، اذان کے الات کی توڑپھوڑ

منگل 13-دسمبر-2016

قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بےحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ نامعلوم یہودی شرپسندوں نے الخلیل میں دورا کے مقام پر واقع ایک مسجد میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسند کھڑکیوں سے مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کے اندر داخل ہونے کے بعد لاؤڈ اسپیکر، مائک اور لاؤد اسپیکر  توڑنے کے ساتھ مربوط کی گئی تاریں کاٹ دیں۔ بعد ازاں یہودی شرپسند کھڑکیوں کے شیشے توڑتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین نے یہودی آباد کاروں کو مسجد کے قریب سے یہودی کالونی کی طرف بھاگتے دیکھا۔

مختصر لنک:

کاپی