پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن:اسرائیلی فوجی چوکی سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی گرفتار

اتوار 11-دسمبر-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک کارروائی کے دوران فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک رابطہ کار نے بتایا ہے کہ فوج نے شہر کے جنوب میں قائم ’’الیاھو‘‘ فوجی چوکی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا  ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ چوکی پر موجود فوجی اہلکاروں نے فلسطینی لڑکی پر انتباہی فائرنگ کی تاہم لڑکی محفوظ رہی۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کی گئی لڑکی کی شناخت نورس علی زماری کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 16 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج حراست میں لی گئی لڑکی سے تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ’الیاھو‘ یہودی چیک پوسٹ کو غرب اردن اور شمالی فلسطین میں آمد ورفت کے لیے ایک گذرگاہ کے طورپر استعمال کیاجاتا ہے۔ فلسطینی شہری شمالی فلسطین میں علاج ، کاروبار اور کام کاج کی غرض اس چوکی سے گذر کر جاتے ہیں۔ اس گذرگاہ کو عبور کرنے والے فلسطینیوں کی گرفتاری معمول کی بات ہے۔

مختصر لنک:

کاپی