ایران میں کی گئی ایک طبی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل ورزش مردوں میں جنسی قوت بڑھانے اور بچے پیدا کرنے والے سپریم پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایران میں اورمیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق بدھ کو سائنسی جریدے’Reproduction‘ میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش قوت باہ میں اضافے اور مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے کا آسان سادہ اور سستا طریقہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل ورزش کرنے کے چند ماہ کے بعد مرد اپنی قوت میں واضح فرق محسوس کریں گے۔
ماہرین نے تحقیق کے دوران 25 سے 40 سال کی عمر کے 261 مردوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں کم سے کم تین دن اور 25 منٹ تک کی ورزش مردوں میں جنسی قوت بڑھانے اور بچے پیدا کرنے والے سپرم میں اضافے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
ماہرین نے معمول کے مطابق ورزش کرنے والے مردوں کو 24 ہفتوں کے بعد طبی معائنے سے گذرا گیا۔