جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کا رفح گذگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے تین دن کھولنے کا فیصلہ

ہفتہ 10-دسمبر-2016

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مصر نے آج ہفتے سے رفح گذرگاہ تین دن دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ رفح گذرگاہ اگلے دو روز بھی کھلی رہے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری حکام نے فلسطینی باڈر انتظامیہ کو مطلع کیا تھا کہ رفح گذرگاہ اگلے تین دن کے لیے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولی جا  رہی ہے۔

مصر کے سرکاری اخبار’الیوم السابع‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ رفح گذرگاہ کو ہفتہ ، اتوار اور سوموار کے ایام میں دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا جائے گا۔

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 310 دن تک رفح گذرگاہ مسلسل بند رہی ہے۔ رواں سال میں صرف 32 دن گذرگاہ آمد روفت کے لیے کھولی گئی۔ گذشتہ برس 344 دنوں تک رفح گذرگاہ آمد ورفت کے لیے بند رکھی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی