چهارشنبه 30/آوریل/2025

تمباکو نوشی سے امراج قلب کے8 گنا بڑھ جانے کا خدشہ!

جمعرات 8-دسمبر-2016

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے عادی  افراد میں دل کے امراض کئی گنا بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ سگریٹ نوشی کے نتیجے میں 8 گنا زیادہ دل کی بیماریوں کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

امریکا کی گئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی سے دل کی شریانیں عام شخص کی نسبت تین گنا زیادہ کھل جاتی ہیں اور شریانوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں جب کہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد کو یہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ شریانوں کے کھل جانے کا خطرہپچاس سال سے کم عمر میں بھی لاحق رہتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ڈاکٹر میشیل لین کی زیرنگرانی تیار کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی سے صرف امراض قلب ہی کا خطرہ نہیں بڑھ جاتا بلکہ تمباکو نوشی پورے جسم میں کئی دوسرے مضر اثرات پیدا کرتی ہے۔ سگریٹ نوشی سے شریانوں کی کمزوری اور بلند فشار خون کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی سے گردوں کی بیماری کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات بھی غیر موثر ہوجاتی ہے۔ رپورٹ میں 216 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ ان میں نصف تمباکو نوشی کرنے کے عادی تھی جب باقی آدھے سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے یا انہوں نے تمباکو نوشی ترک کر دی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ادویہ کا اثربھی ختم کر دیتی ہے۔ البتہ ترک تمباکو نوشی سے ادویات کے استعمال کا اثر بحال ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال قریبا تمباکو نوشی سے سالانہ 80 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ ان میں 80 فی صد متوسط اور کم آمدنی والے  ملکوں کے باشندے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی