جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: ہر دس منٹ بعد ایک بچے کی پیدائش!

منگل 6-دسمبر-2016

فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام شعبہ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اوسطا ہر 10 منٹ کے بعد ایک بچہ جنم لے رہاہے۔ یومیہ 156 اور ماہانہ ساڑھے چار ہزار سے زاید بچے پیدا ہو رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں جنرل ایڈ منسٹریشن کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 4676 بچے پیدا ہوئے۔ نومبرمیں پیدا ہونے والے نومولودوں میں بچوں کی تعداد 2 فی صد زیادہ ہے۔

غزہ میں نومبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 2430 بچے اور جب کہ 2246 بچیاں پیدا ہوئیں۔ بچوں کی تعداد کل نومولودوں کا 52 اور بچیوں کی 48 فی صد ہے۔ غزہ کے سول ایڈمنسٹریشن بورڈ میں 1680 نومولودوں کا اندراج کیا گیا جب کہ خان یونس میں 988 نئے پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن کی گئی۔

غزہ کے شمالی علاقوں میں 829، وسطی غزہ میں 664 اور رفح میں 515 بچے پیدا ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی