شنبه 16/نوامبر/2024

یورپ میں 15 ویں ’فلسطین‘ کانفرنس کے لیے وسط اپریل 2017ء کی تاریخ مقرر

پیر 5-دسمبر-2016

ملکوں میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کی نمائند’فلسطین۔ یورپ‘ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 15 ویں سالانہ کانفرنس آئندہ سال 15 اپریل کو ہالینڈ کے شہر روٹر ڈام میں منعقد کی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’یورپ فلسطین فاؤںڈیشن‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال فلسطین کانفرنس ارض فلسطین پر یہودی ریاست کے قیام کے لیے جاری کردہ بدنام زمانہ ’بالفور‘ ڈکلیریشن کے ایک سو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اعلان بالفورکے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں ماہرین اس پہلو پر غور کریں گے کہ آیا فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے براعظم یورپ سے کسی قسم کے تجربات کو بہ طور مثال استعمال کرتے ہوئے ان سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یورپ میں موجود فلسطینی کمیونٹی کو منظم کرنا اور انہیں فلسطین اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی