جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین میں 20 فی صد افراد ذیابیطس کے مریض، موٹاپا بیماری کی اہم وجہ

پیر 5-دسمبر-2016

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 12 فی صد کی سطح عبور کرنے کے بعد یہ شرح 20 فی صد تک جا پہنچی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین میں ذیابیطس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد ابو الحلاوہ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں۔ان میں موٹاپا، غیر فعال طرز زندگی کی طرف میلان، ورزش سے گریز اور خوراک کے معمولات میں بگاڑ ذیابیطس میں اضافے کی اہم ترین وجوہات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ابو حلاوہ کا کہنا تھا کہ بعض دوسرے عوامل جو ذیابیطس کی بیماری کی طرف لے جانے کا سبب بنتے ہیں ان میں نفسیاتی دباؤ بھی شامل ہے اور نفسیاتی دباؤ فلسطین میں موجود اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کا نتیجہ ہے جو بالواسطہ طور پر ذیابیطس کی بیماری کا موجب بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین نے چند ماہ کے دوران متعدد مہمات کے دوران 900 افراد کا معائنہ کیا جن میں 30 افراد میں ذیابیطس کی بیماری کی علامات پائی گئیں۔ جب کہ دوسرے درجے کے ذیابیطس کے 1308 مریضوں کی تشخیص کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی