فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کل اتوار کے روز مزاحمتی سرگرمیوں کے لیے تیار کی گئی سرنگ میں حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرنگ میں حادثے کا واقعہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں عبسان کے مقام پر پیش آیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق حادثہ سرنگ میں کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 24 سالہ عبدالرحمان اسامہ عرفات شہید ہوگئے۔
ادھر حماس اور جماعت کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ نے کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک خبر میں بھی سرنگ میں مزاحمتی امور کے لیے سرنگ کی تیاری کے دوران حادثے میں ایک کارکن کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔