فلسطین لبریشن موومنٹ’فتح‘ کی ساتویں جنرل کانفرنس کے اجلاس میں جماعت کی انقلابی اور مرکزی کونسلوں کی رکنیت کے لیے 501 امیدواروں نے درخواست دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنرل کانفرنس نے جمعہ کی شام فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد مزید امیدواروں کے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ بند کردیا تھا۔
فتح کی مرکزی کونسل کی رکنیت کے لیے 65 امیدوار سامنے آئے ہیں جب کہ انقلابی کونسل کی رکنیت کے لیے 436 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ آج ہفتے کی شام تک امیدواروں کے چناؤ کے لیے رائے شماری کرائی جائے گی۔
فتح کی ساتویں جنرل کانفرنس نے عبدالطیف القدومی، سلیم الزعنون، محمد غنیم کو ان کی قومی حقوق کے لیے موثر جدو جہد کے اعتراف میں مرکزی کمیٹی کے مستقل ارکان کے طور پر منتخب کیا ہے۔ مرکزی کونسل کے تمام اجلاسوں شریک ہوسکیں گے مگر انہیں انہیں رائے شماری میں حصہ لینے یا کسی کمیٹی کی سربراہ کا اختیار نہیں ہوگا۔