اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ساڑھے تین سو سے زاید فلسطینی اپنی اسیری کے مزید کئی سال مکمل کرکے اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق حراست کے نئے برسوں میں داخل ہونے والے فلسطینیوں میں 37 عمر قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ آٹھ فلسطینی 30 سال سے زاید عرصے کے لیے قید ہیں،20 اسیران 20 سال یا اس سے زیادہ سالوں کے لیے قید ہیں۔ 54 اسیران 10 سال یا اس سے زیادہ قید ہیں۔ آٹھ اسیران 10 سال سے کم عرصے کے لیے قید ہیں۔ جب کہ 234 اسیران کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔