جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے دو فلسطینی خواتین کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

جمعہ 2-دسمبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے زیرحراست دو فلسطینی خواتین کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت کی طرف سے 23 سالہ اسیرہ روان ابو زیادہ کو سات سال قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا۔ جب کہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی اسیرہ شفاء عبیدو شلودی کو سات ماہ قید، جرمانہ اور تین سال تک بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کی سزا سنائی ہے۔

اسیرہ روان ابو زیادہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے بیتلو قصب سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے 15 جولائی 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ ابو زیادہ پر ایک یہودی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ جب کہ شلودی کو اکتوبر 2015ء کو بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا۔ شلودی کو گیارہ ماہ تک گھر پر نظر بند رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زاید ہے جن میں 64 خواتین، 13 کم عمر بچیاں،400 بچے اور 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی