چهارشنبه 30/آوریل/2025

سرطان کا مریض فلسطینی اسیر معدافعاتی نظام میں کمزوری کا شکار

جمعرات 1-دسمبر-2016

سرطان کے مرض میں مبتلا 33 سالہ فلسطینی اسیر متصم رداد جسم میں اندرونی مدافعتی نظام میں شدید کمی کا شکار ہو گیا ہے۔ 

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی مقامی انجمن کے نام اپنے خط میں رداد نے بتایا کہ "میں مجھے پیشاب میں بہت زیادہ خون آنا شروع ہو گیا ہے جبکہ میرے جوڑوں میں شدید درد کی کیفیت ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل حکام نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر میرے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے حالانکہ میری صحت انتہائی خراب ہو رہی ہے۔

رداد کا تعلق طولکرم کے سیدا گاؤں سے ہے اور وہ سولہ جنوری 2006 سے بیس سالہ قید گزار رہے ہیں۔

اسیر فلسطینی مریض آنتوں کے سرطان میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کا خون بکثرت بہتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ خون کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں اور خود سے حرکت کرنے کے قابل نہیں رہے۔

فلسطینی اسیران سٹڈی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں ایک ہزار مریض قیدی ہیں جن میں 24 سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپ فلسطینی قیدیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں اغماض پر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یورپیئن اور فلسطینی تعلقات کی کونسل کے مطابق اسرائیلی جیلوں کی ناگفتہ صورتحال سے فلسطینی اسیران کے لئے صحت کے پیچیدہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی