چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں، 5۰ طلبہ زخمی

جمعرات 1-دسمبر-2016

مقبوضہ بیت القمدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس فورس نے شدید فائرنگ، اشک آور گیس اور ربر کی گولیوں کی بوچھاڑ میں القدس یونیورسٹی پر دھاوا بولا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد یونیورسٹی کے طالب علم بتائے جاتے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر نے دس طلبہ کو ربر کی گولیاں لگنے کی تصدیق کی ہے جبکہ 39 طلبہ اشک آور گیس کی شدت سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہسپتال لائے گئے۔
انہی ذرائع نے بتایا کہ ایک اور طالب علم کو گولی کے خول اور جلنے کے زخم آئے۔

مختصر لنک:

کاپی