اسرائیلی بحریہ کی لڑاکا کشتیوں نے غزہ کی پٹی سے متصل ساحل میں مچھلیاں پکڑنے والے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں نے اپنے مراسلوں میں تبایا کہ صہیونی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے فشنگ زون میں ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔
ایسا ہی واقعہ خان یونس، رفح کے علاقوں میں بھی پیش آیا۔ فائرنگ کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں نے روشنی کے گولے بھی داغے جس کی وجہ سے ماہی گیروں کو ساحل کی طرف لوٹنا پڑا، تاہم فائرنگ سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطینی مچھیرے آئے روز اسرائیلی فائرنگ اور بعد ازاں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کا سامنا کرتے ہیں حالانکہ وہ پہلے سے منظور شدہ زون میں ماہی گیری کرتے ہیں۔