جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب کی جانب سے انروا کے لئے 67 ملین ڈالر کی امداد

منگل 29-نومبر-2016

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے مہاجرین انروا کے مطابق سعودی عرب نے سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کے ذریعے سے غزہ، مغربی کنارے اور اردن میں منصوبوں کے لئے 67 ملین ڈالر امداد فراہم کی ہے۔

حال ہی میں سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کے وائس چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف البسام اور انروا کے کمشنر جنرل پئیر کراھنبول کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

پہلے معاہدے کے مطابق غزہ میں شیلٹرز کی تعمیر نو سمیت دیگر منصوبہ جات کے لئے 28 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

دوسرے معاہدے کے مطابق 32 ملین ڈالر کی مالیت سے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد صحت کے مراکز اور سکولوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور دیگر جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ ایک اور معاہدے میں سات ملین ڈالر کی مالیت سے اردن میں دو ہیلتھ سنٹرز اور ایک سکول کی تعمیر کی تعمیر نو کا کام مکمل کیا جائے گا۔

کراھنبول نے اس موقع پر اپنے ادارے کی جانب سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنے سالوں سے انروا کے لئے حمایت کا اظہار جاری رکھا ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ سے فلسطینی مہاجرین کی امداد میں پیش پیش رہا ہے۔”

سال 2016ء کے دوران سعودی عرب نے انروا کو 150 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی