غزہ میں انروا کے ملازمین کی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ایجنسی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد دس دنوں کے لئے احتجاج کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
یونین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ انہوں نے انروا کے کمشنر جنرل سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ دس دنوں کے لئے احتجاج کو ملتوی کررہے ہیں تاکہ ایجنسی تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے مشکلات کا حل نکال سکے۔
یونین کے سربراہ سہیل الھندی نے بتایا کہ کمشنر نے مذاکرات کے دوران 200 اساتذہ کی ملازمت کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں بھی ایسا ہی ایک قدم اٹھایا جائے گا۔
الھندی نے مزید بتایا کہ کمشنر اس دن کے عرصے کے دوران ایک کمیٹی قائم کریں گے جو کہ تمام مسائل کا حل نکالنے کا کام کرے گا۔