چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم: چھری رکھنے کے الزام میں فلسطینی دوشیزہ زیر حراست

منگل 29-نومبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی شام کو غیر قانونی یہودی بستی بیتر اللیت کے قریب ایک فلسطینی دوشیزہ کو چھری رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق 23 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقعہ قصبے بتیر سے حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کے اہلکار بتیر قصبے میں داخل ہوگئے اور انہوں نے دوشیزہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود اس کے والدین اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی۔

مختصر لنک:

کاپی