پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے الخلیل سے رکن مجلس قانون ساز ڈاکٹر سلھب کو گرفتار کر لیا

پیر 28-نومبر-2016

اسرائیل نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر عزام سلھب کو سوموار کے روز علی الصباح گرفتار کر لیا۔ تبدیلی اور اصلاح پارلیمانی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن مجلس قانون ساز منتخب ہونے والے 62 سالہ ڈاکٹر سلھب کو جنوب غرب اردن کے شہر الخلیل کی الحاووز فرسٹ کالونی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

ڈاکٹر عزام سلھب کے بڑے بیٹے نعمان نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو تبایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا اور چند اہلکار ان کے دروازے پر آئے جنہوں نے ان کے والد کو بلا بھیجا۔ ڈاکٹر سلھب جونہی گھر سے باہر آئے تو اہلکار انہیں قریب ہی کھڑی ایک فوجی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

نعمان سلھب نے بتایا کہ ان کے والد ڈیڑھ برس قبل ہی اسرائیلی قید سے رہا ہوئے تھے۔ وہ 2006 میں رکن مجلس قانون ساز منتخب ہوئے، جس کے بعد مسلسل سات برس اسرائیلی قید میں رہے۔ اپنی اسیری کی زیادہ مدت انہوں نے سیاسی نظری کے طور پر گزاری۔

مختصر لنک:

کاپی