جمعه 15/نوامبر/2024

ایک سو یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر چڑھائی

پیر 28-نومبر-2016

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کم سے کم ایک سو یہودی آبادکاروں پر مشتمل ایک جتھے نے گزشتہ روز مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام قبلہ اول مسجد اقصی پر دھاوا بولا۔

خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کے مطابق اس حملے کے موقع پر یہودی آباد کار گروہ کو اسرائیلی پولیس اور اسپیشل فورسز کا مکمل پروٹوکول اور تحفظ حاصل تھا۔ یہ جتھہ مسلمانوں کے مقدس مقام پر مراکشی دروازے سے باب السلسلہ تک آزادانہ مارچ کرتا رہا۔

قدس پریس کے مطابق نومبر کے مہینے میں ابتک تین یہودی آبادکار مقدس مقام پر اسی نوعیت کے دورے کر چکے ہیں۔ وہ مراکشی دروازے سے مسجد اقصی داخل ہوتے ہیں۔ یہ دروازہ 1967 کی جنگ کے بعد سے اسرائیلی قبضے میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی