جاپانی حکومت نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر سسٹم تیار کرنے کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تیز ترین کمپیوٹر خود کار گاڑیوں اور ربورٹ ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی حکومت نے اس نئے سسٹم کی تیاری کے لے 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمپیوٹر فی سیکنڈ 130 کواڈریلین ڈیٹا ہندوسوں میں گنتی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جاپانی ماہرین کے ہاں مجوزہ لیپ ٹاپ 130 بیٹا فلوپس کی صلاحیت کا حامل ہوگا جب کہ اس وقت چین میں تیار ہونے والا تیز ترین کمپیوٹر 93 بیٹا فلوپس صلاحیت کا حامل ہے۔
الیکٹرانکس کی دنیا میں جاپان کو اس وقت جنوبی کوریا اور چین جیسے تیزی سے ترقی کرتے ممالک کے ساتھ مقابلہ ہے۔ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا سپر سپیڈ کمپیوٹر تیار کرنا ایک مشکل مہم ہے تاہم وہ اس پرآئندہ سال سے کام شروع کریں گے۔