جمعه 15/نوامبر/2024

مسلم امہ دفاع قبلہ اول کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے:فلسطینی پارلیمان

اتوار 27-نومبر-2016

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور کئی سرکردہ ارکان نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی اور بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ  دفاع قبلہ اول کو یقینی بنانے اور بیت المقدس کو یہودی توسیع پسندی کے جبر سے نجات دلانے کے لیے فلسطین میں قومی، علاقائی، عرب اور اسلامی دنیا میں مربوط مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہناتھ کہ فلسطین کے تمام قومی اداروں کو اپنی خدمات قبلہ اول کے دفاع کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔

غزہ کی پٹی میں جامع مسجد عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک کو قبلہ اول کےحوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقامی قیادت ،سیاسی اور سماجی کارکنوں اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم غاصب دشمن کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے اور صہیونی ریاست کے مظالم بند کرانے کے لیے ٹھوس حکمت عمل وضع کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم دفاع قبلہ اول کے سامنے مضبوط ڈھال بن کر کھڑے ہیں مگر تنہا فلسطینی قبلہ اول کے دفاع کے ذمہ دار نہیں۔ مسجد اقصیٰ پوری مسلم امہ کی ہے اور سب کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی