حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 31 رکنی صحافتی وفد نے مصر کا چا روزہ دورہ کیا۔ فلسطینی ابلاغی وفد اپنے کامیاب دورہ مصر کے بعد وطن واپس آ گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اکتیس رکنی وفد نے اپنے چار روزہ دورہ مصر کے دوران عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور مصری ابلاغی اداروں اور حکام سے بات چیت کی۔ فلسطینی صحافیوں نے قاہرہ میں منعقدہ فلسطین سے متعلق مشرق وسطیٰ کانفرنس میں بھی شرکت کی اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں مصر اورعالمی اداروں کو آگاہ کیا۔
فلسطینی صحافیوں کے وفد کی میزبانی مصر کے سرکاری اخبار ’’الاھرام‘‘ کی جانب سے کی گئی۔ الاھرام کے زیراہتمام مشرق وسطیٰ ، مسئلہ فلسطین اور صحافتی ذمہ داریوں کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی صحافیوں نے قاہرہ میں میڈیا پروڈکشن سٹی کا بھی دورہ کیا۔
وطن واپسی سےقبل قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی صحافیوں نے مصری حکومت اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے شاندار استقبال کرنے اور دورے کے دوران ہرممکن سہولیات فراہم کرنے پر مصری حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیاگیا۔