چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 26-نومبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری، صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور دیوار فاصل کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج نے حسب معمول طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں پرامن مظاہرین زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، قلیلیہ، کفر قدوم، نعلین اور بعلین سمیت کئی دوسرے مقامات پر صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور یہودی آباد کاری کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

فلسطین کے علاقے کفر قدوم میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے ’’قدومیم‘‘ یہودی کالونی کی وجہ سے 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر شاہراہ فوری طور پر کھولنے کے مطالبات درج تھے۔

کل جمعہ کے روز بھی غرب اردن کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

پرامن مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔ مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

کفر قدوم میں مقامی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری حکم ابو خالد کا زیرتعمیر مکان قبضے میں لے لیا اور اس مکان کو فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کے لیے ایک چوکی کے طور پراستعمال کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی