’دولت کی دیوی کب کس پرمہربان ہو جائے کوئی پتا نہیں‘ کہاوت کافی حد تک درست معلوم ہوتی ہے کیونکہ دنیا میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جوبہت کم وقت میں دولت مندوں کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے دولت کے حصول کے لیے کوئی زیادہ محنت بھی نہیں ہوتی۔ انہی میں ایک نام برطانیہ کے14 سالہ ھاروی میلنگ گوٹون کا بھی ہے جو اپنی کم عمری کے باوجود برطانیہ کے صاحب ثروت لوگوں میں شمار ہونے لگا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کم عمری کے باوجود گوٹون نے کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائیٹ بنائی جس میں اس نے ڈرائیوروں کو ٹیکسوں اور جرمانوں کی ادائی کی تاریخوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا شروع کیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی ویب سائیٹ پر روزانہ 400 سے زاید افراد معلومات کے حصول کے لیے رجسٹرڈ ہونے لگے۔
اس طرح اس نے کچھ ہی عرصے میں ویب سائیٹ سے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر قریبا سوا کروڑ روپے کے برابر رقم جمع کرلی۔
اس رقم سے اس نے ایک دوسرا پروجیکٹ شروع کیا۔ اس نے 50 ہزار ڈالر کی رقم سے ایک پلاٹ خرید کیا۔ قسمت کی دیوی اب کی بار بھی اس کے ساتھ تھی۔ ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے اس سے 20 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈ میں وہ پلاٹ خرید لیا۔ یوں وہ دیکھتے ہی دیکھتے برطانیہ کے ارب پتی لوگوں میں شمارہونے لگا۔