جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون کو چھ سال قید بامشقت کی سزا

جمعہ 25-نومبر-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک 26 سالہ فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو چھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  ’’عوفر‘‘ نامی فوجی عدالت کی طرف سے گذشتہ روز فلسطینی اسیرہ حلوۃ سلیم حمامرۃ کو چھ سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا۔  حمامرہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہربیت لحم کے حوسان قصبے سے ہے۔

حمامرہ کو صہیونی فوج نے 8 نومبر 2015ء کو ’’بیتار علیت‘‘ کالونی کےقریب گولیاں مارنے کے بعد زخمی کرکےحراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو سےوار کرکے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد وہ کئی ماہ تک بیت المقدس کے ’’ھداسا عین کارم‘‘ اسپتال میں زیرعلاج رہی ہیں۔ انہیں صہیونی فوج پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کرنے جرم میں چھ سال قید با مشقت کی سز سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی