جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کے لیے سعودی عرب کی ماہانہ امداد 7 ماہ سے مسلسل معطل

جمعہ 25-نومبر-2016

فلسطینی اتھارٹی کو سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی ماہانہ امداد گذشتہ سات ماہ سے مسلسل معطل ہے۔ جس کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ماہانہ فلسطین کے لے 20 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے مگر گذشتہ 7 ماہ سے فلسطینی اتھارٹی کو سعودی عرب کی امداد وصول نہیں ہوئی ہے۔ اب تک نہ ملنے والی امدادی رقم ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر بنتی ہے جب کہ سعودی عرب سالانہ فلسطینی اتھارٹی کو 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرتا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے ایک بیان میں توقع ظاہر کی تھی کہ فلسطین کا بیرون ملک سے ملنے والا بجٹ4 کرور 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران فلسطینی اتھارٹی کو دوسرے ملکوں سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔

فلسطین کا رواں سال کا ترقیاتی بجٹ 4.251 ارب ڈالر مقرر کیا گیا تھا جس میں دو ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک سے امداد کی شکل میں ملنا تھی۔

مختصر لنک:

کاپی